دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں انتقام ہے، مریم نواز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے جب کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوں گے اور نظام عدل کو آزمائیں گے۔

وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہونے سے قبل برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے احترام میں واپس جارہی ہوں تاہم بھائی حسن اور حسین نواز پاکستان جانے کا فیصلہ خود کریں گے، ہم عدالتوں میں پیش ہوں گے اور نظام عدل کو آزمائیں گے جب کہ دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے جو کچھ چل رہا تھا وہ سامنے آگیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے جب کہ جمہوری حکومت اپنی ایک اور مدت پوری کرے گی، حیرانگی ہے نواز شریف کے پارٹی صدر بننے پر وہ اعتراض کر رہے ہیں جن کا (ن) لیگ سے تعلق نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے