حکومت اوراپوزیشن کا چیئرمین نیب کیلیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق

سکھر: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کے لیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ رہا جس کے بعد نیب کے چیئرمین کے لیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کا ماضی شاندار ہے، وہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور دعا ہے کہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس(ر) جاویداقبال نے 28 اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور چیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیے جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہی بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے