بھارت میں درندہ صفت شخص کی11ماہ کی بچی کے ساتھ زیادتی

نئی دہلی: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں خواتین کے ساتھ اب معصوم بچے بھی ہوس کے پجاریوں کے شکار سے محفوظ نہیں۔
مغربی دہلی کے علاقے ویکاس پوری میں تعمیراتی کمپنی میں مزدوری کا کام کرنے والے36 سالہ درندہ صفت شخص نے پڑوسی کی 11ماہ کی بچی کو اغواکرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور تشویش ناک حالت میں جھاڑیوں میں پھنک کر فرارہوگیا۔
بچی کو گھر میں نہ پاکر ماں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو قریبی علاقے سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کیا۔ جائے واردات سے ملنے والے موبائل فون کی مدد سے پولیس نے لیبرکیمپ سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بہار کا رہائشی ہے اور وہ اسی تعمیراتی کمپنی میں بطور راج مزدور کام کرتاہے جس میں متاثرہ بچی کا باپ کام کرتا ہے۔
دوسری جانب بھارت کی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(NCRB)کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے دہلی سب سے زیادہ غیرمحفوظ شہر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے