جشنِ آزادی اور عوام کا مثالی جوش و خروش

طاہر عمر

آئی بی سی ، اسلام آباد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pakistan-independence-day-Girl-dp-3

ہر سال ماہِ اگست کے آغاز سے ہی یومِ آزادی کے حوالے سے پوری قوم میں اپنی اپنی سطح پہ سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں، جھنڈے، جھنڈیاں، ٹی شرٹس، ٹوپیاں، ماسک اور مختلف سٹیکرز تو کئی سالوں چلتی آرہی روایت ہے۔

لیکن اس سال جشن آزادی کے حوالے سے جوش و خروش کچھ زیادہ ہی ہے، جس کی خاص وجہ ضربِ عضب کی کامیابی، ملکی (خاص طور پہ کراچی ) کی تیزی سے امن کی طرف بڑھتی ہوئی صورتحال ہے۔ لوگوں کی آنکھوں میں امید کی ایک نئی چمک، ولولوں اور جذبوں کو مہمیز کر رہی ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی طرف انہی جذبوں کی ترجمانی ایک پرانے قوقی گانے کو نئے انداز میں پیش کرکے کی گئی ہے، کوک اسٹوڈیو کے "سوہنی دھرتی ” نامی اس گانے کے ٹریلر میں ایک ایک شعر کو الگ الگ گلوکاروں کو پڑھتے دکھایا گیا ہے۔ جس میں علی ظفر، عاطف اسلم، سارہ حیدر، مائی ڈھائی، عارف لوہار، قرۃالعین بلوچ، اور دیگر شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پہ یہ ٹریلیر انتہائی مقبول ہوا ہے۔

55c083c0edb84

صوفی روپ میں شہرت پانے والے مشہور گلوکار اسرار کا گانا "میں پاکستان ہوں ” بھی خاصی پذیرائی حاصل کررہا ہے، جس کی ویڈیو فوجی جوانوں کے مناظر سے پروڈیوسر جاوید علی (جیدا) نے ایڈیٹ کی ہے۔

11188422_10155493161795543_8475660957658136636_n

پاکستان کی فلمی تاریخ میں 40 برس بعد اس سال یوم آزادی پر 4 نئی فلموں کی نمائش بھی ہوگی۔ فلموں میں ” مور“ ”شاہ“ ”دیکھ مگر پیار سے “اور بھارتی فلم ”برادرز“ شامل ہیں۔چاروں فلموں پر 10 کروڑ کے قریب سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

Independence-Day-movies

اور تو اور اس دفعہ پاکستان کے دینی طبقوں میں بھی خصوصی طور پہ جشنِ آزادی منانے کا اہتمام ہورہا ہے، اسی سلسلے میں 12 اگست کو ایک دینی مدرسے کے میڈیا ونگ کی جانب سے "پاک وطن” نامی ایک ملی نغمہ ریلیز کیا جارہا ہے، جسے جنید جمشید ، نعمان شاہ، نعت خواں انس یونس اور حافظ ابوبکر نے مل کے پڑھا ہے۔ نغمے کے ٹریلیر میں "مدارسِِ دینیہ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پیغامِ اتحاد” کے الفاظ درج ہیں۔

11705593_10205807093550447_3334119684409084578_o

مذہبی حلقوں کی جانب سے یوم آزادی پہ خصوصی اہتمام کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مذہبی ویب سائٹ "درسِ قرآن ڈاٹ کام” نے یوم آزادی پہ خصوصی پورٹل بنایا ہے، جس میں موسیقی کے بغیر ملی نغمے اور دیگر مواد رکھا گیا ہے۔

یوم ِ آزادی کے حوالے سے صرف حکومتی ادارے،میوزک و فلم انڈسٹری، مذہبی حلقے ہی پرجوش نہیں ، ہر چھوٹا، بڑا، بوڑھا ، جوان، مرد و عورت جشن ِ آزادی کے لئے جوش و ولولے سے سرشار ہیں ، جس کی ایک مثال میانوالی کے جوتے مرمت کرنے والے ایک ضعیف بابا جی ہیں، جن کی تصویر نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچا رکھی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ فٹ پاتھ پہ بیٹھے بابا جی نے 14 اگست پہ جوتوں کی مفت مرمت کا پلے کارڈ لگا رکھا ہے۔

11813501_754038258039725_9141493680100813282_n

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے