مالی بحران،پی آ ئی اے کی امریکا کیلئے نشستوں کی بکنگ بند

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث امریکا کے لئے فلائٹ آپریشنز پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ائیرلائن نے 31 اکتوبرکے بعد امریکا کے لیے نشستوں کی بکنگ بند کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیےفلائٹس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں جبکہ مسافروں کی کمی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے امریکا کے لیے بعض مشترکہ فلائٹس کا انتظام کررہے ہیں۔
ائیرلائن 1961 سے امریکا کے 4 شہروں کے لیے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلا تعطل جاری رکھے ہوئےتھی جس کو اب مالی بحران کی وجہ سے کم کرکے ایک ہفتے میں 2 کردی گئی ہیں۔
آ ئندہ چند روز میں امریکہ کی پروازوں کو جاری یا بند کرنے کے حوالے سے ائیرلائن انتظامیہ فیصلہ کر لے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے