اسرائیلی فوج کی فلسطین کے علاقے غزہ پر گولہ باری

غزہ: اسرائیلی فوج نے ٹینک سے فلسطینی علاقے پر گولہ باری کی ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی نے غزہ پر حملے میں حماس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے جواب میں گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا جو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی غزہ کے علاقے میں گر کر پھٹ گیا۔ دونوں حملوں میں کسی طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 2008 کے بعد سے حماس اور اسرائیل کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں اور 2014 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے سیز فائر ہے۔ عموما غزہ میں موجود سخت گیر سلفی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جاتے ہیں تاہم اسرائیل تمام حملوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیتا ہے اور فورا ہی جوابی کارروائی بھی کرگزرتا ہے۔ ہفتے کو حماس کی پولیس نے غزہ میں 27 سالہ مشتبہ جہادی رہنما نور عیسیٰ کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے