ناک کے بال بڑے کرنے کا فیشن پروان چڑھنے لگا

بات ٹیکنالوجی کی ہو یا فیشن کی یا پھر کسی اور شعبے کی، ہر لمحہ بدلتی ہوئی اس دنیا میں آئے دن نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
بعض اوقات ایسی چیزیں بھی نظر کے سامنے آ جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ اسے جدت کا نام دیا جائے یا پھر ترقی کے نام پر بگاڑ کہا جائے۔ ایسا ہی ایک نیا رجحان آج کل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے۔

اگر آپ فیشن کا شوق رکھتے ہیں تو یقیناً بالوں کو مصنوعی طریقے سے لمبا اور گھنا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایکسٹینشنز سے بھی واقف ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان دنوں ہیئر ایکسٹینشنز ہی کی بات ہو رہی ہے تاہم یہ ایکسٹنشن سر کے بالوں کے لیے نہیں بلکہ ناک کے بالوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں۔

یعنی یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اب مارکیٹ میں ناک کے بال لمبے کرنے کا بھی فیشن آ چکا ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایکسٹنشن بھی دستیاب ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی خواتین نے اپنی ناک پر اس ایکسٹینشن کو لگا کر تصویر اپ لوڈ کی جس پر لوگوں نے نہ صرف حیرت کا اظہار کیا بلکہ شدید تنقید بھی کی۔

خواتین اس ایکسٹنشن کو اپنے نتھنوں سے چسپاں کرلیتی ہیں جس کے بعد یہ گمان ہوتا ہے کہ ان کے ناک کے بال اتنے بڑھ گئے ہیں کہ وہ باہر نکل آئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر اس نے کسی کو یہ فیشن کرتے ہوئے دیکھا تو بلا تاخیر اسے ایک تھپڑ رسید کردے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے