اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔نئے چیئرمین نیب کو 200ارب کا پہلا ٹیسٹ کیس دوں گا۔
بیرونِ ملک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تین ملکوں کی خاک چھان کر قطر سے پندرہ سالہ معاہدے لےکر آیاہوں،کل میں قطر کے معاہدے کی کاپی بھی پیش کرنے لگا ہوں۔
انہوںنے کہا کہ برطانوی اٹارنی نے مہر لگائی ہے کہ مریم نواز فلیٹوں کی بینیفشری ہیں،مریم نواز نیب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ انقلاب کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے،شہباز شریف صاحب انقلاب آپ کے گھروں کو آگ لگانے سے شروع ہوگا۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں شامل ہیں،آئی ایم ایف کہتا ہےاسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے ہم ان کا استقبال نہیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے