پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،طیارے کی لاہورائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

سیالکوٹ: پی آئی اے کا سیالکوٹ سے ریاض جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، دوران پرواز طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جب کہ کارگو رکھنے والے پورشن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم پائلٹ نےطیارے کو ہنگامی طور پر لاہورائیرپورٹ پر اتار لیا۔
آئی بی سی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 755 سیالکوٹ سے لاہورجارہی تھی کہ دوران پرواز اچانک طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا اور جہاز کے کارگو رکھنے والے پورشن میں آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم پائلٹ نے فوری طور پر لاہور رن وے کو کلیئر کرنے کو کہا اور جہاز کو بحفاظت ہنگامی طور پر لاہور ائیرپورٹ پراتارلیا۔
پی آئی اے کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے ریسکیو کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینس فوری طور پر رن وے پر بھیج دیں جہاں ریسکیو اہلکار جہاز کے گارگو پورشن میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جہاز کے قریب کسی بھی شخص کو آنے نہیں دیا جارہا یہاں تک کہ پی آئی اے کےانجنئرنگ اسٹاف کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں ہے، تاہم طیارے سے تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔
پی آئی اےانتظامیہ کے مطابق ائیربس 320 میں لگنے والی آگ کے اسموک کا سگنل کاک پٹ میں موجود پائلٹ کو ملا جس کے بعد طیارہ فوری طور پر لینڈ کروایاگیا، پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ طیارے میں نہیں صرف کارگو پورشن میں لگی، طیارے کا معائنہ جاری ہے دوپہر تک جہاز کلیئر کردیا جائے گا۔
ترجمان نے تمام مسافروں کی حفاظت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں کو ریاض بھیجنے کا متبادل بندوبست کیا جارہاہے، طیارے سے مسافروں کا سامان بھی اتار لیا گیا ہے، اب پرواز 12 بجے جہاز بدل کر ریاض کے لیےروانہ ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے