بھارتی فوجیوں کی لاشیں تابوت کے بجائے گتے کے ڈبوں میں بند

نئی دہلی: بھارتی فوج پاکستان کے خلاف بلند و بانگ دعوے کرتی ہے لیکن اس کا اپنا حال ہی ہے کہ فوجیوں کی لاشوں کو دفانے کے لیے تابوت بھی دستیاب نہیں۔

گزشتہ جمعے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے فوجیوں کی لاشیں تو ڈھونڈ نکالیں تاہم لاشوں کو واپس فوجی اڈے منتقل کرنا مسئلہ بن گیا۔ اس وقت بھارتی فوج کا ڈھول کا پول کھل گیا جب ان اہلکاروں کی لاشوں کو گتے کے ڈبوں میں لپیٹ کر فوجی اڈے لے جایا گیا۔

واقعے پر خود بھارتی فوجی افسروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کو مرنے کے بعد عزت نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی ایک بھارتی فوجی تیج بہادر نے اپنی فوج کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ سرحد پر تعینات فوجیوں کو کھانے میں خراب غذا فراہم کی جاتی ہے اور افسران خوب کرپشن کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے