پاکستان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان ریسلنگ کی تاریخ میں پہلی بار قومی ریسلر عنایت اللہ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ڈیلان میں منعقدہ ورلڈ بیچ چیمپئین شپ کے فائنل میں انہوں نے ایرانی پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے ترکی کے پہلوان کو شکست دی تھی۔

عنایت پہلوان نے رواں سال ایشین میٹ ریسلنگ چیمپئین شپ میں سلور میڈل بھی جیتا تھا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے قومی پہلوان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عنایت پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اس کامیابی پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عنایت اللہ نے گولڈ میڈل جیت کر فیڈریشن کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور وطن واپسی پر نوجوان کھلاڑی کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے