دنیا کا مہنگا ترین گھر برائے فروخت

پیرس: دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

جنوبی فرانس میں ’ویلا لیس سیڈریس‘ نامی اس لگژری گھر کی زمین 35 ایکڑ پرمحیط ہے جس میں 14 بیڈرومز ہیں۔ یہ گھر 187 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جس میں اولمپکس کھیلوں میں استعمال ہونے والے سوئنگ پول جتنا تالاب اور 30 گھوڑے رکھنے کے قابل اصطبل کے ساتھ ساتھ 20 گرین ہاؤس ہیں جس میں 15 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپ کا خوبصورت ترین باغ بھی اس گھر کی زینت ہے۔اگر بلندی سےدیکھاجائے تو اپنے خوبصورت محل وقوع کے لحاظ سے یہ قدرتی جزیرہ جیسا لگتا ہے۔شاندار ڈیزائن اور آسائشوں سے بھرپور یہ عالیشان گھر اپنے طرز تعمیر کے حوالے سے یکتا ہے اور خوبصورتی میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔

رائل فیملی کی ملکیت اس گھر کی نیلامی کے لیے 315 ملین پاونڈ کی بولی لگائی گئی ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے کے لحاظ سے 44ارب،14کروڑ اور 49لاکھ بنتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے