ممبئی اور بنگلورو میں شدید بارشیں،5افراد ہلاک

بھارتی شہروں ممبئی اور بنگلورو میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئے ،بنگلورو میں مختلف حادثات میں5 افراد ہلاک ہو گئے۔

بنگلورو میں جمعے کو ہونے والی بارشوں کے بعد مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میںپانی جمع ہوگیا ،جہاں بارش کے پانی میں کار ڈوب گئی ،شہریوں نے کار میں پھنسی خاتون کو باہر نکالا۔

ممبئی میں شدید بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،بارشوں سے ٹریفک اورریل سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے