ایران سے جوہرے معاہدے کا مکمل خاتمہ ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کی مکمل تنسیخ ممکن ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایران سے جوہری معاہدے کا خاتمہ ممکن نہیں تو وہ یہ سمجھ لیں کہ جوہری سمجھوتے کو مکمل طور پر منسوخ کیا جاسکتا ہے اور درحقیقت اس بات کے قوی امکانات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ اس سمجھوتے کے مکمل خاتمہ میں تبدیل ہوسکتا ہے، میں شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ مذکورہ معاہدے سے میں تھک گیا ہوں اور بہت سے لوگ معاہدے کی منسوخی کے میرے فیصلے سے متفق بھی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایران سے معاہدے کے بارے میں ان کا جو موقف تھا وہ اب بھی اس پر قائم ہیں اور ان باتوں پر عملی اقدامات اٹھانے کو بھی تیار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے