رائیونڈ میں اسپتال کے باہر خاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا

رائیونڈ: اسپتال میں ڈاکٹرز کے نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے باہر خاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔
آئی بی سی کے مطابق رائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہر ہی سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔

ریسکیوکے عملے نے زچگی کے بعد خاتون کولاہورکے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رائیونڈ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال 60 بیڈ پر مشتمل ہے جو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرنگرانی 70 کروڑ میں تعمیرکیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی لاپرواہی کے باعث وزیراعلی پنجاب اس اسپتال کے تین ایم ایس معطل کرچکے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے