برازیل کا انوکھا خاندان جس کے ہر فرد کی 24 انگلیاں ہیں

برازیلیا: برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں مقیم ڈی سلوا خاندان کے ہر فرد کے ہاتھ میں 5 انگلیاں اور ایک انگوٹھا ہے جبکہ ہاتھوں اور پیروں کی کُل انگلیوں کی تعداد 24 ہے۔

اپنے شہر میں ’’دی فیملی آف سکس‘‘ کےنام سے شہرت رکھنے والی ڈی سلوا فیملی نے اضافی انگلیوں کو چھپانے کے بجائے فخر سے دکھانے کو ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیگرانسانوں سے مختلف بنایا گیا ہے اس پر ہمیں فخر کرناچاہئے نہ کہ افسردہ ہونا چاہئے۔

عام طورپردیکھنے میں آیا ہے کہ جن افرد کی اضافی انگلیاں ہوتی ہیں وہ انہیں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتے لیکن یہ برازیلین فیملی اپنی اضافی انگلیوں سے پیانو بھی بجا سکتی ہے جبکہ دوسری انگلیوں کی طرح دیگر کاموں میں بھی استعمال کرنے کے قابل ہے۔

والدین کے لئے یہ خبر کسی بھی طرح خوشی کی نہیں ہوسکتی کہ ان کے گھر پیدا ہونے والے بچے کے ہاتھ اور پاؤں میں غیرمعمولی طور پر چھ انگلیاں ہوں لیکن ڈی سلوا فیملی کے لئے یہ خبر پریشان کن نہیں کیوں کہ ان کے گھرانے میں موجود 14 افراد کی بھی مجموعی طور پر 24 انگلیاں ہیں اور وہ ان اضافی انگلیوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے قابل بھی ہیں۔

ڈی سلوا فیملی مییں حال ہی میں پیدا ہونے والے وانیشس کے حوالے سے خاندان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ وانیشس بھی بڑا ہوکر اپنی اضافی انگلی کو بہترین انداز میں استعمال کرنے کے قابل ہوگا جیسا کہ اس کا بڑا بھائی اور اس کی بہن کرتی ہے۔

خاندان کے ایک رکن فٹبال گول کیپرجواؤ اسیس کا کہنا ہے کہ 6 انگلیوں سے میں بہتر طورپرفٹبال پر گرفت کرسکتا ہوں اور دیگرکھلاڑیوں سے بہتر پرفارم کرتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے