واٹس ایپ کے 12 نئے اور مفید فیچرز استعمال کرنے کا طریقہ

آج کل شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو واٹس ایپ کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن بہت کم لوگ اس کے تمام فیچر سے واقف ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ ہماری زندگی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔ زیادہ تر لوگ تو روابط اور خط کتابت کے لیے اب اسی ایپ کا استمال کرنے لگے ہیں لیکن واٹس ایپ پر ہم پیغامات، تصاویر اور ڈاکیومنٹس بھیجنے اور وصول کرنے کے علاوہ اور بھی بہت سے کام کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ایک اور ویب سائٹ فیس بک کی طرح ہم واٹس ایپ پر بھی اپنی کسی مخصوص پوسٹ کو ’پن‘ کرسکتے ہیں جس سے وہ پوسٹ دیگر تمام پیغامات سے ہمیشہ سرفہرست رہے گی اور ہمیں اسے تلاش کرنے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے بہ آسانی اس پوسٹ تک رسائی حاصل رہے گی۔ کسی بھی نمبر کو پن کرنے کے لیے ہمیں اس نمبر پر کچھ دیر کے لیے انگلی رکھنی ہوگی اور اس کے بعد ’پن آئیکن‘ پر کلک کرسکتے ہیں جب کہ ایک وقت میں ہم صرف 3 نمبروں کو ہی ’پن‘ کرسکتے ہیں۔

ویسے تو واٹس ایپ گف فائل بھی سپورٹ کرتا ہے مگر اب اس ایپ کے اندر رہتے ہوئے ہی گف فائل بناکر دوستوں کو بھیجی جاسکتی ہے۔ البتہ یہ فائل صرف موبائل میں موجود ویڈیوز کی ہی بنائی جاسکتی ہے۔ اپنے کسی بھی دوست کے نمبر پر جاکر ویڈیو منسلک کریں، جس کے بعد واٹس ایپ کا ویڈیو ایڈیٹنگ سیکشن آئے گا جہاں آپ 6 سیکنڈز سے کم کا دورانیہ رکھ کر ’گف فائل‘ کےلیے کوئی بھی کلپ منتخب کریں اور اسے گف فائل کے آپشن میں تبدیل کردیں۔

ویڈیو کی طرح واٹس ایپ میں تصویر کو بھی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے البتہ اس میں کسی قسم کے فلٹر لگانے کے بجائے مختلف اقسام کے ایموجیز اور ڈوڈلز کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ گیلری سے کوئی بھی تصویر منتخب کرکے واٹس ایپ کے فوٹو ایڈیٹر کے ذریعے اس میں ٹیکسٹ اور ایموجیز وغیرہ لگائی جاسکتی ہیں جن کا رنگ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ویسے تو ٹیکسٹ کے آپشن سے ہر کوئی واقف ہے لیکن واٹس ایپ میں رہتے ہوئے اس ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

اگر آپ انگلش نہیں لکھ سکتے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ واٹس ایپ استعمال کرنے کے اہل نہیں بلکہ اس میں گوگل کی طرح مختلف زبانوں کے ذریعے آپ کسی بھی زبان میں اپنی تحریر کسی دوست کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر چیٹس سے زبان کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

ہر کسی کی موبائل لسٹ میں ایک ایسا دوست ضرور ہوتا ہے جس کی باتیں بہت پریشان کرتی ہیں مگر واٹس ایپ نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے، اگر آپ ایسے دوست سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر ’کنورزیشن شارٹ کٹ‘ لگاسکتے ہیں جس سے ایسا لگے گا کہ آپ نے اس کے پیغامات اب تک پڑھے ہی نہیں ہیں۔ کنورزیشن کا آپشن کچھ دیر دبانے پر آپ یہ شارٹ کٹ اپلائی کرسکتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ آپ کو مخصوص نمبروں کے لیے ’نوٹی فکیشن‘ بھی بھیج سکتا ہے۔ ایسا کرنے کےلیے آپ جس نمبر پر یہ آپشن لگانا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر جاکر اوپر والی بار پر ’کسٹمائز نوٹی فکیشن‘ منتخب کرلیں۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ میں ایسا آپشن بھی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے نمبروں کی معلومات فیس بک تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں۔ اس کےلیے آپ ان کو ان آپشنز میں جانا پڑے گا۔ آپ سیٹنگ، ہیلپ، ایف اے کیو، سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی میں جاکر ’گلوبل سوسائڈ ہاٹ لائن ریسورسز‘ کو منتخب کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ میں زیادہ تر لوگ اس بات سے پریشان ہوتے ہیں کہ ان کا بھیجا گیا پیغام پڑھا جاچکا ہے یا نہیں، کیوں کہ اکثر پیغام پڑھنے والا اسے نظرانداز کردیتا ہے مگر اس نے اپنا لاسٹ سین آف کیا ہوتا ہے جس سے یہ پتا نہیں لگتا کہ پیغام پڑھا گیا یا نہیں۔ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی اس مشکل کا ایک حل نکالا ہے، بھیجے گئے پیغام کو کچھ دیر دباکر رکھنے کے بعد انفارمیشن کے بٹن کو دبانے سے آپ کو اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آیا وہ پیغام پڑھا جاچکا ہے یا نہیں۔

واٹس ایپ کے اس فیچر سے اکثر لوگ واقف ہی ہوں گے لیکن پھر بھی یہ معلومات آپ تک پہنچادیتے ہیں کہ اگر آپ سیٹنگ میں جا کر ’ریڈ رسیپٹ‘ کا آپشن بند کردیں تو اس بات کا پتا لگانا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کا پیغام پڑھا جاچکا ہے یا نہیں، بہرحال یہ آپشن زیادہ تر گروپ چیٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر لوگ آپ سے یہ شکوہ کرتے ہیں کہ آپ آن لائن رہنے کے باوجود ہمیں نظرانداز کرتے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ واٹس ایپ آپ کو ایک آپشن دیتا ہے جس کے ذریعے آپ اس اسٹیٹس کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ سیٹنگ میں پرائیویسی میں جاکر لاسٹ سین کے آپشن سے اس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی سب سے بڑی شکایت دوسرے دوستوں کی جانب سے بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز ہوتی ہیں جو اکثر گروپ میں رہنے کی وجہ سے آپ کے پاس بھی آتی ہیں مگر وہ غیر ضروری ہونے کے باوجود خود ہی ڈاؤن لوڈ ہوکر آپ کے موبائل کی نہ صرف جگہ گھیرتی ہیں بلکہ آپ کو پریشان بھی کرتی ہیں لیکن آپ سیٹنگ میں جاکر ڈیٹا یوزیج کے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرکے اس پریشانی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے