مفتی عبدالقوی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

ملتان: مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آئی بی سی کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ پرویزخان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے