شمالی کوریا کو دیوار سے لگانا خطرناک ہوگا، روسی صدر

سوچی: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔
سوچی میں مباحثے کے موقع پر اسکالرز اور میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی مذمت کرتے ہوئے امریکا و شمالی کوریا میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے شمالی کوریا اور امریکا پر مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں جب کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جس بحران کا سامنا ہے اس کا واحد اور جامع حل صرف مذاکرات ہیں،دونوں فریقین کو کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
شام کے مسئلےپر کل جماعتی اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے روسی صد ر نے کہا کہ شامل کے تمام نمائندہ دھڑوں کو بٹھاکرمسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے جب کہ ماسکو اور واشنگٹن دونوں ہی شام میں مستحکم انداز میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے،شام میں دہشتگردوں کوشکست دے کردہشتگردی کو پاش پاش کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے