بھارت: سنگدل باپ کا بیٹی کو گردہ عطیہ کرنے سے انکار

بھارتی ریاست تیلنگانہ کے ضلع خمام میں ایک باپ نے موت کے منہ میں جاتی اپنی بیٹی کو گردے کا عطیہ دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کی مطابق دو بچوں کی ماں تسلیمہ اپنے خاوند ایازکے ساتھ خمام میں رہتی ہے۔ تقریباً اٹھارہ ماہ قبل وہ ہائی بلڈ پریشرکے عارضہ میں مبتلا ہو گئی جس کا براہ راست اس کے گردوں پر اثر ہوااور اس وقت اس کے گردے تقریباً 80فیصد ناکارہ ہوچکے۔

ایاز نے اپنی اہلیہ کے علاج کے لئے مختلف لوگوں سے اپیل کی جس پر مخیر حضرات نے اسے چھ لاکھ روپے فراہم کر دئیے لیکن اس کے باوجود اس کے پاس مکمل رقم جمع نہ ہو سکی۔

بالآخر وہ اپنے سسر اور تسلیمہ کے باپ کے پاس گیا اور اسے بتایا کہ اگر اس کی بیٹی کا گردہ فوری طور پرتبدیل نہ کیا گیا تو وہ مر جائے گی۔ تاہم باپ نے جواب دیا کہ اس کی اپنی زندگی کا بھی کوئی مقصد ہے اور وہ کسی کی زندگی بچانے کے لئے اپنا گردہ عطیہ کر کے اپنی زندگی خراب نہیں کر سکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے