امیتابھ کی ’کون بنےگا کروڑ پتی ‘ کی میزبانی سے معذرت

بالی ووڈ کے بگ بی کے مداحوں کے لئے بری خبر آہی گئی، امیتابھ بچن نے گلے میں شدید تکلیف کی وجہ سے معلوماتی پروگرام ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 9 ویں سیزن کی میزبانی جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن جو صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ ٹی وی پر بھی مقبول ہیں، ان کا شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گزشتہ کئی برس سے ہر عمر کا طبقہ دیکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ویور شپ کے لحاظ سے ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
میڈیار پورٹس کے مطابق بگ بی کی طبیعت اچانک خراب ہوجانے کی وجہ سے ٹی وی شو کی انتظامیہ کو شدید دھچکا لگا اور انہوں نے شو کو کسی اور بالی ووڈ شخصیت سے کرانے کے بجائے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیار پورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی خرابی صحت کی اطلاع ایک بلاگ کے ذریعے دی اور بتایا کہ ٹی وی شو میں مسلسل بولنے کی وجہ سے ان کا گلا شدید متاثر ہوا ہے ،اس میں سوجن ہوگئی ہے ،انہیں بولنے اور کھانے پینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
بگ بی نے بلاگ میں مزید لکھا کہ ان کی طبیعت کافی دن سے خراب تھی ،وہ شو درمیان میں چھوڑنا مناسب نہیں سمجھ رہے تھے اس لئے انہوں نے انتظامیہ سے بات کی اور 9ویں سیزن کے آخری شو کی ریکارڈنگ کا فیصلہ کیا ،جس کی شوٹنگ کے لئے وہ اسٹیج پر موجود تھے ان کی صحت پھر خراب ہوگئی،تاہم انہوں دوا کھاکر شو مکمل کیا اور فوری طور پر گھر آگئے۔

امیتابھ بچن جو اپنے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘میں ہارٹ سیٹ پر بیٹھے لوگوں کو پروگرام سے زیادہ سے زیارہ رقم جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ،وہیں اپنی دلچسپ گفتگو سے ٹی اسکرین کے سامنے بیٹھے لوگوں کا دل جیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے