پی آئی اے کی پرواز کے دوران جھگڑا، متعدد مسافر لہولہان

لاہور: پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہوگئے۔

آئی بی سی کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔

کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے