امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان کے ایک دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکسن ٹلر سن چکلالہ ایئربیس پر خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر داخلہ احسن، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگر موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی جبکہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر ناصرف بات کریں گے بلکہ خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال اور دیگر حکام سے وفود کی سطح پرملاقات بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر زور دیا گیا تھااور اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکا کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جی ایچ کیو کا دورہ بھی کریں گے،کریں گے جبکہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف سے دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی انتظامیہ کے اہم وزیر کا دورہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کے نئے دور کا نکتہ آغاز قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان رواں سال دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی بھی میزبانی کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے