نوجوان رہنماؤں کی سالانہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔

11831759_922450771136293_4123878825915734740_n

اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں 5 روزہ ینگ لیڈرز کانفرنس 11 اگست سے جاری ہے، جس میں پاکستان کے 53 شہروں سے 300کے لگ بھگ نوجوان شریک ہیں ۔

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مختلف حل سوچنے والے ان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا تعلق مختلف یونیورسٹیز سے ہے۔ ان کے اندر جوش و جذبے کا عالم بھی دیدنی ہے۔

11873409_1611656355776239_8924607713308259685_n

ینگ لیڈرز کانفرنس میں شریک نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو کرپشن ، بدامنی اور توانائی کے بحران سے نکالنے کے لئے وسیع تر مشاورت کا عمل پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں۔

پروگرام میں شریک ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ بیت اہم ہے کہ پاکستان کو کیسا ہونا چاہیے، تاہم یہ اس سے بھی زیادہ اہم ہے کہ پاکستان کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے خود کیا کیا۔

ملک بھر سے آئے ہوئے یہ نوجوان پرعزم ہیں کہ مستقبل کا پاکستان حقیقی معنوں میں ایک ریاست کا روپ دھار لے گا جہاں امن و انصاف، مساوات ، رواداری اور ایک مثالی سماجی ہم آہنگی کا ماحول ہوگا۔

نوجوانوں نے ملی نغموں پر بھنگڑے ڈال کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔

ینگ لیڈرز کانفرنس سے کامران رضوی، قدیر بیگ ، نگہت رضوی، ڈاکٹر قراہ العین، جنرل زاہد شاہ، پنجاب یوتھ منسٹر رانا مشہود،انسانی حقوق کے لئے سرگرم محترمہ عاصمہ جہانگیر اور دیگر مقرین نے مختلف سیشنز سے خطاب کیا، جس میں پاک چائنہ کوریڈور، ملکی مسائل کا حل، پالیسی ڈائیلاگ، ٹیم بلڈنگ اور دیگر موضوعات زیرِ بحث آئے۔

11879627_758696877589970_791436127_o

کانفرنس میں 12 اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے اور 14 اگست کو یومِ آزادی پہ بھی مذاکرے ہوئے۔

ان نوجوانوں کو گروپس کی صورت میں بہٹھ کر قومی مسائل کے حل تلاش کرتے دیکھ کے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے