ٹیکسلاکی پہاڑیوں سے2 افرادزیرحراست ، اسلحہ و بارود برآمد

ٹیکسلاکی پہاڑیوں سے پولیس نے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے کرملزمان سے اسلحہ وبارود برآمد کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا پہاڑیوں سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے 200 ڈیٹونیٹر،500 میٹر ،بارود کے 15 پیکٹ ، جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت جاوید اور سجاد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے بارود ناکارہ بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مارگلہ ہلز میں ایک ڈیرہ پر اسلحہ بارود چھپا رکھا تھا۔

پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے