اردوسائنس بورڈ کے زیراہتمام پانچ روزہ ترجمہ ورکشاپ کا آغاز

اردوسائنس بورڈ کےزیراہتمام پانچ روزہ ترجمہ ورکشاپ کاآغاز آج بروز پیر 30اکتوبر ہوگیاہےجو کے 03 نومبر تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب بورڈ کے صدردفتر میں منعقدہوئی جبکہ صدارت ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ناصرعباس نیّر نے کی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی، دانشوراورکالم نگارمسعود اشعر تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب مسعود اشعر نے ترجمہ ورکشاپ منعقد کرنے پر اردو سائنس بورڈ کی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترجمہ ایک فن اورعلوم کو ایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈ ڈاکٹر ناصرعباس نیّر نے خطاب میں کیا کہ” ادب اورسائنسی علوم کی ترقی اورفروغ کے لیے ترجمہ کو بنیاد اہمیت حاصل ہے”.

ڈی جی ڈاکٹر ناصر عباس نیّر نے ورکشاپ کے شرکا اورمہمانوں کو خوش آمدید کہا اورترجمہ ورکشاپ کی اہمیت، افادیت اورضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی اوراس کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ادب اورسائنسی علوم کی ترقی اورفروغ کے لیے ترجمہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ترجمہ ایک اکتسابی عمل ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کے علوم کو اپنی زبان میں ڈھالا جاسکتاہے۔ پانچ روزہ ورکشاپ میں مختلف یونیورسٹیوں کے چالیس سے زائد ایم اے ایم ایس ایم فل کے طلبہ وطالبات، اساتذہ، پی ایچ ڈی سکالرز اورنوآمیز مترجمین شریک ہیں۔

پانچ روزہ ترجمہ ورکشاپ کے دوران ترجمہ اورلسانیات کے ماہرین شرکا کو لیکچر کے علاوہ ترجمہ کی عملی تربیت خصوصاًمشینی ترجمہ کے بارے میں بتائیں گے۔ ماہرین میں چیئرپرسن شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود سنجرانی، صدر مرکز السنہ وعلوم ترجمہ یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹرغلام علی،ایڈیٹر دی نیوزآن سنڈے محترمہ فرح ضیاء، ڈاکٹر عامرسعید، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے سنٹر فارلینگوئن انجینئرنگ کے پروفیسر کاشف جاوید اوراسد مصطفٰی، خالدمحمودخان،زابرسعید بدر اورارشد رازی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے