داعش کو دوبارہ امریکا میں دوبارہ گھسنے نہیں دیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر نے نیویارک کے مصروف ترین علاقے میں پیش آنے والے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہو گیا، داعش کو شکست دینے کے بعد اسے امریکا میں دوبارہ گھسنے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنےکا حکم بھی دیا ہے۔انہوں نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا خدا اور اُن کا ملک امریکا متاثرین کے ساتھ ہے۔

حملے پر ردعمل دیتے ہوئے نیویارک کے گورنر اینڈریو کوما کا کہنا ہے اب تک کی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے تنہا یہ کارروائی کی ہے۔

ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، یہ واضح نہیں کہ اس واقعےکے پیچھے کیا محرکات تھے؟ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
میئر نیویارک بل ڈی بلیسیو نے واقعے کو دہشت گردی قرا ر دیا اور شہریوں کو خبر دار کیا کہ وہ تہوار کے موقع پر چوکنا رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے