نوازشریف آج لندن سے پاکستان کیلئےروانہ ہوں گے

احتساب عدالت میں بھی پیش ہونے کیلئے سابق وزیر اعظم نوازشریف آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف پی آئی اے کی پرواز سےاسلام آباد پہنچیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف 3 نومبر کواحتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

اس سے قبل نوازشریف جدہ سے واپس لندن گئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کو نیب ریفرنسز میں 3نومبر کو طلب کررکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے