سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کیلیے اضافی چھٹیاں

ٹوکیو: جاپان میں ایک کمپنی نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

عام طور پر دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بار بار سگریٹ نوشی کے لیے وقفہ لیتے ہیں جو بعض اوقات سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو ناگوار گزرتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے کہ وجہ سے وہ زیادہ کام کرتے ہیں جب کہ ان کے برعکس سگریٹ نوشی کرنے والے افراد دفتری اوقات میں کئی منٹس اپنی عادت کو پورا کرنے میں خرچ کردیتے ہیں۔

سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کے اس شکوے کو دور کرنے کے لیے بعض کمپنیاں دفتری اوقات میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرتی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر سگریٹ نوشی کرنے والے ملازمین کو دفتر میں اضافی وقت دینا پڑتا ہے لیکن جاپانی میں ایک کمپنی نے ملازمین کو سگریٹ نوشی نہ کرنے پر انعام کے طور پر اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوکیو کی ایک مشہور کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملازمین جو سگریٹ نوشی جیسی مضرِ صحت کے عادی نہیں اور کام کے اوقات میں سگریٹ کی وجہ سے وقفہ نہیں کرتے، انہیں سالانہ 6 اضافی چھٹیاں ملیں گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے دفتری اوقات میں سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کی جانب سے اضافی چھٹیوں کی تجویز سامنے آئی تھی جسے اب کمپنی نے پورا کرلیا ہے تاکہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو کیونکہ ہم سگریٹ نوشی کرنے والوں کو جرمانے یا سزائیں تو نہیں دے سکتے البتہ اس اعلان سے مضرصحت عادت کو اپنانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے