پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی کرنے والے کو 6 ماہ قید

لاہور: عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

آئی بی سی کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور کی رہائشی خاتون نے عدالت میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر شہزاد ثاقب نے بغیر اجازت دوسری شادی کی۔

جو کہ قانون کے مطابق جرم ہے، اس لئے شوہر کی دوسری شادی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

لاہور کی مقامی عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے