اسلام آباد: اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم احتساب عدالت پہنچ گئی۔ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسحاق ڈار کے دونوں صاحبزادوں کو بھی آج احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے، ان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے دبئی میں سمن وصول کرائے گئے تھے ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی 11 ویں سماعت کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار اب تک 7 بار

بطور ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،2 مرتبہ عدم حاضری پر ان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔
گزشتہ سماعت 30 اکتوبر کو ہوئی تو ملزم پیش نہیں ہوا، عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر کے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،اب تک استغاثہ کے 28میں سے 5گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

بیس ستمبر کو ملزم کی عدم حاضری پر پہلی بار قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے،25 ستمبر کو ملزم کی موجودگی میں ریفرنس کی نقول تقسیم کی گئیں، 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کر کے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کیا گیا جبکہ 4اکتوبر سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کا سلسلہ شروع ہو ا اور اب تک 5 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے ہیں،3 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی۔

ملزم کی غیر حاضری کے باعث گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہ کیے گئے ،پہلے سے بیانات ریکارڈ کرانے والے 2 گواہوں مسعود الغنی اور عبدالرحمان گوندل کو جرح مکمل کرنے کے لیے جبکہ2مزید گواہوں فیصل شہزاد اور محمد عظیم کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے2نومبر کو طلب کیا گیا ۔

احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق کے دونوں بیٹوں کو2نومبر کو طلب کرلیا، نواز شریف کے داماد علی ڈار اور ان کے بھائی حسنین ڈار کو دبئی میں سمن وصول کرائے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے