القاعدہ کاخاتمہ پاکستان ودیگر ملکوں کے تعاون سےممکن ہوا،ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطےمیں القاعدہ کاخاتمہ پاکستان کی کوششوں اور دیگر ملکوں کے تعاون سےممکن ہوا۔ دہشت گردی اورسائبرکرائم جیسےخطرات کوئی ملک تنہا دورنہیں کرسکتا۔

چینی نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرےسےجڑی دنیامیں کوئی بھی ملک یاملکوں کاگروہ سیکورٹی کےمسائل حل نہیں کرسکتا۔

ملیحہ لودھی نےچین کےصدرشی کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی بنانےکانظریہ عالمی امن کےلیےانتہائی اہم ہے،چینی صدرکانظریہ صرف چندنہیں بلکہ تمام اقوام کی خوشحالی اورترقی کاسبب بنےگا۔

انہوں نےکہا کہ 3براعظموں اور60ممالک پرپھیلاچین کاون بیلٹ ون روڈمنصوبہ ساڑھے4ارب افرادکےلیےہے،اقتصادی راہداری سےچین،جنوب اوروسط ایشیاکے3ارب افرادکوبھی فائدہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے