بھارتی شہر چنئی میں شدید بارشیں، ہلاکتیں 14 ہوگئیں

بھارتی شہر چنئی میں بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے شہریوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ۔

سال 2015 کے سیلاب کے بعد سخت ترین بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی سیلابی صورتحال نے بھارتی شہر چنئی کے شہریوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا۔

بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے بعد پانی عمارتوں میں داخل ہوگیا اور کئی مکان زیر آب آگئے۔

چنئی میں معمولات زندگی متاثر ہونے کی وجہ سے پانچ دن سے اسکول بند ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے