کیا 20کروڑ عوام کی چابی کسی اناڑی کو دے سکتے ہیں؟ احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں خدمت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا 20 کروڑ عوام کی چابی کسی اناڑی کو دی جا سکتی ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کو ہر محاذ پر دشمنوں کو شکست دینا ہو گی، میں علمائے کرام کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ہم ان کو تسلی دینے کے لئے تیار ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں جلسوں، جلوسوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سیاسی مقصد کے لئے ہر چیز کو ستیاناس اور بیڑہ غرق کہتے ہیں حالانکہ چپے چپے پر نئے منصوبے بن رہے ہیں، 66 سالوں میں16 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی گئی اور ہم نے 4 سالوں میں 10ہزار میگاواٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں کی بنیاد رکھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں عمران اور بلاول نے ہمیں مودی کا یار اور چور، ٹھگ قرار دیا لیکن عوام نے ہمیں دو تہائی اکثریت دی جبکہ عمران مجھے ارسطو کا خطاب دیتے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ 20 کروڑ عوام ارسطو بن چکے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 4 سال پہلے مزدور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر بلوے کر رہے تھے اور آج فیکٹریوں میں کام کر رہے ہیں، پاکستان ڈوب نہیں ابھر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے