کیا آپ تالے پرموجود ننھے سوراخ کے پیچھے کا راز جانتے ہیں؟

کراچی: کہتے ہیں کوئی بھی چیز بیکار نہیں ہوتی ہر چیز کسی نہ کسی مقصد کے تحت بنائی جاتی ہے لیکن آج کا انسان مصروفیات کے باعث ان چیزوں پرغورنہیں کرپاتا۔ موجودہ دور میں انسانی مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں بلکہ اگر کہا جائے کہ انسان اس مشینی دور میں خود بھی مشین بن گیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔

اس صورتحال میں انسانوں کواپنے آس پاس موجود چیزوں پر غور کرنے کی فرصت نہیں ہوتی تو چھپی ہوئی اور ننھی چیزوں پر غور کرنے کا وقت کہاں سے ملے گا۔ یہاں بعض غیرضروری نظرآنے والی چیزوں کےاستعمالات کے متعلق تحریر پیش کی جارہی ہے۔

[pullquote]تالے پرموجود ننھا سوراخ:[/pullquote]

انسان ابتدا میں اپنی رہائش اور حفاظت کی طرف سے اتنا زیادہ محتاط نہیں تھا تاہم اپنی اور خود سے وابستہ لوگوں کی حفاظت کا خیال لاشعوری طور پر اس کے ذہن میں موجود تھا۔ آہستہ آہستہ یہ خیال مضبوط ہوتا گیا اورانسان نے رہائش اختیار کرنے کے ساتھ اپنی چیزوں کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بھی غوروفکر کرنا شروع کیا اوراس طرح ’’تالے‘‘ کا وجود ہوا۔ تالا آج انسان کی اہم ضروریات میں سےایک ہے۔ لوگ اپنی دکانوں اور چیزوں کی حفاظت کےلیے روزانہ ’’تالے‘‘ کا استعمال کرتے ہیں۔ البتہ ہمیں یقین ہے کہ تالے کو روز استعمال کرنے والے افراد اس پر موجود ننھے سوراخ سے ہرگزواقف نہیں ہوں گے۔

تالے پرموجود یہ چھوٹا سا سوراخ دراصل تالے کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ عموماً تالے دکان بند کرنے پر باہر کی طرف رہتے ہیں بارش ہونے کی وجہ سے پانی تالے کے اندر چلاجاتا ہے اور تالے میں زنگ لگ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر مغربی ممالک میں برف باری کی وجہ سے بھی تالے جم جاتے ہیں اور صحیح کارکردگی نہیں دکھا پاتے۔ لہٰذا یہ سوراخ تالے میں سے پانی کو باہر نکالتا ہے اس کے علاوہ اس سوراخ کے ذریعے تالے کے اندر تیل ڈالاجاتا ہے تاکہ تالا صحیح سے کام کرسکے۔

[pullquote]بابی پن کے ابھرے ہوئے کنارے:[/pullquote]

خواتین مختلف ہیئراسٹائل بنانے کےلیے بابی پن استعمال کرتی ہیں، تاہم بابی پن کے ابھرے ہوئےکناروں سے متعلق شاید ہی کوئی جانتا ہوگا۔ پرانے زمانے میں بابی پن کے کنارے ابھرے ہوئے نہیں ہوتے تھے اور ہیئراسٹائل بناتےوقت اکثر یہ کنارے خواتین کے سر میں چبھ جاتے تھے جو تکلیف کا باعث بنتے تھے۔ تاہم ان ابھاروں کی وجہ سے پن کے کنارے بغیر تکلیف دئیے بہ آسانی بالوں میں لگ جاتے ہیں۔

[pullquote]پلاسٹک بوتل کے ڈھکنے میں موجود ڈسک:[/pullquote]

پلاسٹک کی بوتلیں عام استعمال کی جاتی ہیں اوران بوتلوں کے ڈھکن میں موجود پلاسٹک ڈسک سے بھی زیادہ ترلوگ واقف ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ڈسک ڈھکنے میں کیوں رکھی جاتی ہے۔ دراصل یہ ڈسک بوتل میں موجود مشروب یا پانی کے لیے ’’سیل‘‘ کاکام کرتی ہے اور مشروب کو بوتل کے اندر ہی رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

[pullquote]نئے کپڑوں میں اضافی کپڑے کی موجودگی:[/pullquote]

جب بھی آپ نئے کپڑے خریدتے ہیں تو ان کے ساتھ ہمیشہ اضافی کپڑا دیا جاتا ہے۔ دراصل یہ کپڑا نمونے کے طورپردیا جاتا ہے تاکہ لوگ کپڑے دھونے سے پہلے اس اضافی کپڑے کو دھونے کا تجربہ کریں اور دیکھیں کہ اس کپڑے کے لیے کون سا ڈٹرجنٹ ٹھیک رہے گا ورنہ کپڑا بنانے والی کمپنی کی ساخت خراب ہونےکا خطرہ ہوتا ہے۔

[pullquote]اسکیل پر موجود سوراخ:[/pullquote]

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ اسکیل چاہے لکڑی کا ہو یا اسٹیل کا اس پر ہمیشہ ایک سائیڈ پرچھوٹا سا سوراخ موجود ہوتا ہے۔ یہ سوراخ دراصل اسکیل کو دیوار پر کیل کے ساتھ لٹکانے کےلیے دیا جا تا ہے۔ اسکیل کی ساخت پتلی ہوتی ہے اور یہ چھوٹی سی جگہ میں بھی فٹ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سےاکثراسکیل گم ہوجاتا ہے لہٰذا اس سوراخ کی مدد سے اسے دیوار پر لٹکایا جاسکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

[pullquote]اسمارٹ فون پر موجود ننھا سوراخ:[/pullquote]

اسمارٹ فون کے پچھلی جانب کیمرے کے برابر میں اکثرایک چھوٹا سا ڈاٹ (سوراخ) موجود ہوتا ہے تاہم لوگ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ ڈاٹ کام کیا کرتا ہے۔ یہ ڈاٹ دراصل مائیکرو فون ہے۔ موبائل کا پچھلا کیمرہ استعمال کرتے وقت یہ مائیکروفون آواز کی ریکارڈنگ کرنے کا کام کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے