جہادیوں کی نگرانی کا منصوبہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کا سبب بنا

 

2a

پنجاب کے ضلع اٹک میں دہشت گرد حملے میں کام بحق ہونے والے پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث اور سابق جہادیوں کی نگرانی کے لئے جدید مواصلاتی نظام متعارف کرنے کے منصوبے پر کام کررہے تھے

اپنی موت سے کچھ عرصہ قبل کرنل شجاع خانزادہ نے بتایا تھا کہ وہ ایک ایسے منصوبے پر کام کررہے ہیں جس میں شیڈول فور میں آنے والے افراد کی نگرانی کے لئے جدید جی پی آر ایس سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے

اس سسٹم کے تحت شیڈول فور میں آنے والے افراد کو ایسے کڑے پہنائے جائیں گے جن سے ان کے موومنٹ کو مانیٹر کیا جائے گا اس مقصد کے لئے ایک سو CHIPS  پچاس بائیومیٹرک مشینیں درآمد کی جاچکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر پانچ ہزار CHIPS اور ایک ہزار بائیومیٹرک مشینیں منگوانے کا آرڈر دیا جاچکا ہے

کرنل شجاع خانزادہ نے بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو  اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ شیڈول فور کے تمام افراد کی موثر نگرانی  کی جاسکے ۔

فرقہ وارانہ جماعتیں اور سابقہ جہادی اس سرگرمی کے حوالے سے بہت زیادہ خوفزدہ تھے کیونکہ چپ لگنے کے بعد ان کی ہر سرگرمی مانیٹر ہونی تھی اور ان کی حرکات و سکنات ہر وقت مانیٹرنگ میں ہوتیں ۔ اس بات کا امکان ہے کہ دہشت گرد گروپ مزید کاروائیاں بھی کر سکتے ہیں ۔

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے