سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا، میزائل ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب گرا تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دارالحکومت ریاض کے ائیر پورٹ کو نشانا بنایا گیا تاہم میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل نے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ باغیوں نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے