سرفراز زمبابوے نہیں جائیں گے

pic315-620x330

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق سرفراز ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ اس دورے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور عمراکمل کو دورہ زمبابوے میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ ادھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چھتیسویں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاک- ہندوستان سیریز سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

شہریار خان کے مطابق اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ اس سے قبل گورننگ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے