افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکار بے دردی سے قتل

افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،پاکستان نے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے عملےکی سیکیورٹی کو یقینی بنانےکا مطالبہ کیا ہے ۔
رانا نیئر نامی پاکستانی اہلکارکو افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ان کی رہائش گاہ کےباہرنشانہ بنایا گیا،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا نیئر کو جلال آباد میں ان کے گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔
افغانستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ رانا نیئر کو جلال آباد میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا, وہ اسسٹینٹ کے عہدے پر تعینات تھے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے پاکستانی عملے کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے