زرداری کے خلاف کیسز کا ریکارڈ غائب ہوگیا، دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت آمد سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے جب کہ سابق صدر آصف زرداری کے کیسز کا ریکارڈ عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ والیم 10 کو پبلک نہیں کیا جارہا ہے، کیا یہی احتساب ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت آمد کے موقع پر وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جاتا تھا کہ سپریم کورٹ سے بھاگا جارہا ہے لیکن وقت کے ساتھ تمام تاثرات غلط ثابت ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود سپریم کورٹ میں ٹرائل ہوا جب کہ جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے مواد جمع کیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت اپنے پاؤں جمارہی ہے لیکن اس کے پاؤں جمنے نہیں دیے جا رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے