تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے نوازشریف اور بیٹوں کےریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے 3 ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مستردکردی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کی اپیل خارج کردی۔

گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے3ریفرنسز کو یکجا کرکے مشترکہ ٹرائل چلانے کی درخواست پر گزشتہ روز سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا دلائل میں کہنا تھا کہ تینوں ریفرنسز میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، تمام ریفرنسز ایک ہی انکوائری اور تفتیش کے نتیجے میں بنائے گئے، بعض گواہان بھی مشترک ہیں، اس لئے انہیں یکجا کر کے ایک ریفرنس بنایا جائے اور ایک ہی فرد جرم عائد کیا جائے ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی نے دلائل میں کہا تھا کہ تمام ریفرنسز میں ملزمان کے کردار مختلف ہیں، ٹرانزیکشنز بھی مختلف ہیں، ایک سے زائد ملزمان پر نیب آرڈیننس کی سیکشن17ڈی کا اطلاق نہیں ہوتا ۔

گزشتہ سماعت میں مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نےاحتساب عدالت میں ایک متفرق درخواست بھی دائر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ کیلبری فونٹ سے متعلق دستاویز جعلی ثابت ہونے تک اس الزام کو فرد جرم سے نکالا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے