جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں ،نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں، بغض اور غصہ ان کے الفاظ میں آگیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں سارا بغض ، غصہ اور الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پتا تھا میرے حق میں فیصلہ نہیں آئے گا۔ریفرنسز بد نیتی پر مبنی ہیں، سیاسی انتقام پر بنائے گئے ۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے لندن فلیٹس،عزیزیہ اسٹیل،فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی ہے۔

اس سے قبل ان کی غیرموجودگی میں ان کے نمائندے ظافر خان ترین کے سامنے فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے نوازشریف اور بیٹوں کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے