ایم کیو ایم ،پی ایس پی مشترکہ پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار

کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کے لیے پہنچے اس موقع پر بدنظمی کے واقعات سامنے آئے، صحافیوں نے بائیکاٹ کے نعرے لگا دیے۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی نے کراچی اور اس کے شہریوں کے حق میں آپس میں مفاہمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے جس کے بعد دونوں کی قیادت مشترکہ پریس کانفرنس کیلئے کراچی پریس کلب پہنچی ہے۔

اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ دونوں تنظیموں کے کارکن بھی بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچ گئے۔

لوگوں کے ہجوم کے باعث پریس کلب کے باہر مصطفیٰ کمال کا گارڈ ایک گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات کے صحافیوں کو اپنے کام میں رش کی وجہ سے دشواری پیش آئی، انہیں رش کے باعث لوگوں کے دھکے اور کہنیاں لگیں، کئی صحافی اس صورت حال میں معمولی زخمی بھی ہوگئے۔

صحافیوں کی بڑی تعداد نے اس صورت حال کے باعث بائیکاٹ بائیکاٹ کے نعرے بلند کیے، جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے اور ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی اور کارکنوں کو پریس کلب سے باہر جانے کو کہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے