دل تھام کر بیٹھیں، اب ہماری باری ہے، مصطفیٰ کمال کا فاروق ستارکے بیان پرردعمل

کراچی: پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔

دو روز قبل پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے ایم کیوایم پاکستان کا نام تبدیل کرنے اور پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی نشان پر انتخابی میدان میں جانے کا اعلان کیا تھا جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اس فیصلے پر ایم کیوایم کے حلقوں کے شدید تحفظات پرگذشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرکے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم والدہ، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور
کارکنان کےاصرار پرانہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا لیکن پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستارنے پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 8 نومبر کو پریس کلب میں انہوں نے مہاجر قوم کے نام کی تذلیل کی۔

فاروق ستار کے بیان کے رد عمل پر مصطفیٰ کمال نے بھی بھرپور جواب دینے کی تیاری کرلی اور کہا کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین نے کل اپنے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اعلان کیا جس میں وہ فاروق ستار کے گزشتہ روز کے بیان کا بھرپور جواب دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے