غزہ میں یاسر عرفات کی ایک عشرے بعد برسی کی تقریبات

غزہ میں فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کی برسی کی تقریبات ایک عشرے کے بعد منعقد کی گئی۔

یاسرعرفات کی 13 ویں برسی کے حوالے سے تحریک فتح نے غزہ کے وسط میں السرایا گراؤنڈ میں جلسہ کیا گیا۔ دس سال قبل غزہ کی پٹی پراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی حکومت کے قیام کے بعد یاسرعرفات کی برسی کی تقریبات نہیں ہوسکی تھیں ۔

فلسطین کے قومی لباس کی علامت سمجھے جانے والے ’کوفیہ‘ پہنے سیکڑوں شہریوں نے صبح ہی سے السرایا گراؤنڈ میں جمع ہونا شروع کردیا تھا۔ اس موقع پر یاسرعرفات اور محمود عباس کی تصاویر کے ساتھ فلسطینی قوم پرچم اور تحریک فتح کے پرچم بھی نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی تھام رکھے تھے جن پر ’فتح زندہ ہے‘ قومی وحدت، مملکت، علم اور تشخص جیسے نعرے درج تھے۔

خیال رہے کہ سن 2007ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب حماس نے غزہ کی پٹی میں یاسرعرفات کی برسی کے موقع پر جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے