صدر مملکت کی سعودی سفیر سے ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین سے سعودی عرب کے سفیر کموڈور نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب عقیدہ، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں اورا ن کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں گہرے روابط ہیں ۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونےو الی ملاقات میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاک سعودی عرب 2 طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام جاری رہنا چاہیے۔

صدر مملکت نےمزید کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک نے آزمائش کے ہر موقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،جبکہ پرخلوص تعلقات کا یہ سلسلہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے