ایشیا انٹرنیشنل ڈیفنسیو پسٹل کپ میں 2 قومی کمانڈوز کی تیسری پوزیشن

کراچی: پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے دوکمانڈوز نے ایشیا انٹرنیشنل ڈیفنسیو پسٹل ایسوسی ایشن کپ کی کیٹیگریز میں تیسری پوزیشنز حاصل کرلیں۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایشیا کے 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں کا انعقاد چین، سنگاپور، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور مکاؤ کے تعاون سے کیا گیا۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ کی جانب سے ایشیاکپ نشانہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کمانڈو ارسلان انور نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کمانڈو عبدالشکور نے مارکس مین کیٹیگری میں تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

دریں اثنا کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے پرکمانڈوز ارسلان انور اور عبدالشکورکو مبارکباد پیش کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے