پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر اٹامک پاور پلانٹ کا افتتاح

nawaz sharif

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں کینوپ کے تحت چلنے والے نیوکلیئر اٹامک پاور پلانٹ کے ٹو کی کنکریٹ پورنگ کا افتتاح کیا۔

یہ پاکستان کا چھٹا اور سب سے بڑا نیوکلیئر اٹامک پاور پلانٹ کے ٹو ہے

کے ٹو نیوکلیئر اٹامک پاور پروجیکٹ کی کنکریٹ پورنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کینوپ گزشتہ 45 سال سے بجلی کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کے ٹو اور کے تھری بھی چشمہ پاور پلانٹ کی طرح ملک سے بجلی بحران  پر قابو پانے میں کار آمد ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں مزید سرمایہ کاری لائی جائے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے