عمران جلد انتخابات کیلئے مذہبی جماعت کو اسپانسر کررہا ہے، گلالئی

تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعت نے جڑواں شہر کے لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ عمران خان جلد انتخابات کے لیے مذہبی جماعت کو اسپانسر کررہا ہے۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر ہم سب کا پختہ ایمان ہے مگر لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنا ختم نبوت نہیں ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگوں کو تحریک لبیک کے لوگوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے یہ لوگ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ جلد انتخابات کروانے کے لیے عمران خان تحریک لبیک کو اسپانسر کررہا ہے۔ یہ شروعات ہے کچھ عرصے بعد عمران خان خود بھی سڑکوں پر آ جائے گا۔

حکومت بھی شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ۔

تین دن کے اندر اگر تحریک لبیک نے دھرنہ ختم نہ کیا تو میں اسلام آباد اور پنڈی کے لوگوں کو ساتھ لا کر راستے کلیئر کراؤں گی ۔

تحریک لبیک والوں کی گاڑیاں چیک کی جائیں کیونکہ ان میں اسلحے کی اطلاعات ہیں تحریک لبیک والے پولیس کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ انھیں عدالتوں پر حیرانگی ہے کہ اداروں پر حملہ کرنے والے عمران نیازی کو 4 کسیز میں کیوں بری کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے