سبزی منڈی میں پیاز ، ٹماٹر مزید سستا ہوگیا

کراچی سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز مزید سستا ہوگیا۔ ہول سیل میں ٹماٹر 10 روپے کمی سے 50 روپے فی کلو پر آگیا اور پیاز بھی ایک ہفتے میں 70 روپے سے کم ہوکر 40 روپے فی کلو پر آگیا۔

کراچی سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے نائب چیئرمین محمد آصف کے مطابق ٹماٹر کی مقامی فصل کی سپلائی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ساتھ ہی پیاز کی سپلائی بھی ہونے سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر مزید 10 روپے سستا ہوکر 50 روپے اور درجہ دوئم 40 روپے فی کلو فروخت کیا گیا اور پیاز بھی 5 روپے کمی سے درجہ اول 40 روپے اور درجہ دوئم 35 روپے فروخت ہوا۔

سبزی فروشوں کے مطابق بازار میں ٹماٹر 60 روپے اور پیاز 50 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے